نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے عدالت کی توہین سے منسلک بینک گروپوں کی عرضی پر شراب کاروباری وجے مالیا سے آج جواب طلب کیا۔
جسٹس کورین جوزف اور جسٹس روهگٹن ایف نريمن کی بنچ نے 17 بینکوں کے کنسورشیم (گروپ) کی جانب سے اٹارني جنرل مکل روہتگی کی دلیلیں سننے کے بعد
مالیا کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتوں کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔
مسٹر روہتگی نے دلیل دی کہ مسٹر مالیا نے عدالت عظمی کے گزشتہ اپریل کے اس حکم پر عمل نہیں کیا ہے، جس میں اس نے ان (مسٹر مالیا کو) اپنے اور اپنے اہل خانہ کی کل جائیداد کی مکمل تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی